پاکستان چینی عوام کادوسرا گھرہے :نگران وزیر اعظم

پاکستان چینی عوام کادوسرا گھرہے :نگران وزیر اعظم
پاکستان چینی عوام کادوسرا گھرہے :نگران وزیر اعظم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعظم میرہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ چین کی بے مثال ترقی باقی قوموں کیلئے قابل تقلید ہے ، پاکستان چینی عوام کا دوسرا گھر ہے ۔ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں عشائیے میں دونوں ملکوں کے سربرا ہاں کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میںنگران وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف عالمی امور پر دونوں ملکوں کا مو¿قف یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی جمہوری حکومت کے قیام سے قبل چینی وزیراعظم کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے چین کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔عشائیے میںصدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...