رائل آرٹلری تربیتی بیرکوں کے قریب حملہ، ایک فوجی ہلاک

رائل آرٹلری تربیتی بیرکوں کے قریب حملہ، ایک فوجی ہلاک
رائل آرٹلری تربیتی بیرکوں کے قریب حملہ، ایک فوجی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لند ن (مانیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ میںنامعلو م افراد نے حملہ کرکے ایک برطانوی فوجی کو ہلاک کر دیا۔برطانو ی میڈیا کے مطابق ول وچ میں رائل آرٹلری بیر کس کے قریب نامعلوم افراد نے برطانوی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک برطانوی فوجی مارا گیا اور دو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں دوافراد نے برطانوی فوجی کو سڑک پر خنجر مارمار کر ہلاک کردیا۔دونوں افراد قتل کرنے بعد بھی 20منٹ تک بر طانو ی فوجی کے لاش کے گرد گھومتے رہے اور جب پولیس آئی تو انہوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ لندن میںبرطانوی فوجی پر حملہ دہشت گردی کاواقعہ ہے اور برطانوی عوام اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔برطانوی فوجی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مارے جانے فوجی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اور پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات میں پولیس کی ہرممکن مدد کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پہلے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن دہشتگرداپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ واقعہ کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے اپنا دورہ فرانس مختصر کرتے ہوئے فوری برطانیہ واپس روانہ ہو گئے۔