نذیر حق مرحوم کے لئے اظہارِ تعزیت

نذیر حق مرحوم کے لئے اظہارِ تعزیت
نذیر حق مرحوم کے لئے اظہارِ تعزیت

  

مکرمی! السلام علیکم ورحمتہ اللہ:مجھے اخبارات میں محترم نذیر حق کے اچانک سانحہ ¿ ارتحال کی خبر پڑھ کر گہراصدمہ پہنچا....انا للہ وانا الیہ راجعون!

 نذیر حق صاحب عابد، زاہد اور متقی شخصیت تھے،علم و ادراک سے ان کا گہرا تعلق تھا، ان کی تحریر میں ندرت اور اسلوب دل نشین تھا۔ میری ان سے پہلی ملاقات روزنامہ ”مشرق“ کے مدیر اعلیٰ ضیاءالاسلام انصاری کے دفتر میں ہوئی تھی، ان کے ساتھ تعلق خاطران کے دم آخر تک رہا۔ ان کے داغ مفارقت سے واقعی بہت صدمہ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر کے جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کا مقام عطا فرمائے اور آپ سب حضرات اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور برداشت کی توفیق سے نوازے۔ آمین

آپ کو علم ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے مَیں عارضہ ¿ قلب کے باعث سفر کے لائق نہیں، ورنہ حاضر خدمت ہو کر تعزیت کرتا۔ انشاءاللہ آپ کی زیارت کے لئے کسی روز لاہور آنے کی کوشش کروں گا۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے۔ آمین۔

میری جانب سے نذیر حق صاحب کے اہل خانہ اور ان کے بال بچوں سے تعزیت کر کے انہیں تسلی دیں اور سلام عرض کریں۔ (شریک غم مجاہد الحسینی،65پیپلزکالونی نمبر1فیصل آباد)

مزید : اداریہ