صومیہ خان،دردانہ رحمان اور ماہم رحمان کی مارننگ شو میں شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ ماہم رحمان،صومیہ خان اور اداکارہ دردانہ رحمن نے گزشتہ روز نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی شو کے دوران ان تمام فنکاروں نے اپنی فنّی زندگی کے حوالے سے دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی اس مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض عائشہ ثناء انجام دیتی ہیں صومیہ خان نے کہا کہ میری نئی آڈیو البم جلد آرہی ہے اس میں تمام عمر کے شائقین موسیقی کی پسند کو مدنظر رکھ کر گیت شامل کئے گئے ہیں۔