میرا کے سسر خالد پرویز نے بہو کے گھر فائرنگ کی مذمت کردی

میرا کے سسر خالد پرویز نے بہو کے گھر فائرنگ کی مذمت کردی


لاہور ( فلم رپورٹر ) اداکارہ میرا کے سُسرراجا خالد پرویز نے اپنی بہوکے گھرپرنامعلوم افراد کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ راجاخالد پرویز نے امریکہ سے فون پربات کرتے ہوئے بتایاکہ میری بہواپنی فنی سرگرمیوں کے سلسلہ میں پاکستان سے باہرہیں ، ان کے گھرپرفائرنگ کرنا بزدلانہ کام ہے، جس کی مذمت کرتاہوں۔ پولیس کواس واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئے جبکہ حکومت اداکارہ میرا اوران کی فیملی کوجانی ومالی تحفظ کی یقین دہانی کیلئے سیکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اورفرار ہوگئے لیکن تاحال پولیس ان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اوراس میں ملوث نامعلوم ملزمان کوگرفتار کرنے کے ساتھ اداکارہ میرااوران کے اہلخانہ کی حفاظت کے مناسب انتظامات کریں۔

مزید : کلچر