کبھی کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے کام مانگنے نہیں گئی،ریکھا

کبھی کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے کام مانگنے نہیں گئی،ریکھا
کبھی کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے کام مانگنے نہیں گئی،ریکھا

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی معروف ترین اداکاراوں میں اپنی مخصوص اداکاری اور خال و خط کے لیے مشہور اداکارہ ریکھا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے کام مانگنے نہیں گئیں۔بالی وڈ میں گذشتہ چار دہائیوں سے اپنی خوبصورتی اور مخصوص اداکاری کے لیے ممتاز ریکھا نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔انھوں نے کہا: ’میں کبھی کام مانگنے کسی کے پاس نہیں گئی۔ کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے میں نے اپنے نام کی سفارش بھی نہیں کی۔ریکھا نے یہ باتیں فلم ساز سبھاش گھئی کے ایکٹنگ سکول ’وسلنگ ووڈز‘ کے ایک پروگرام میں طلبہ سے خطاب کے دوران کہی۔’امراو¿ جان،‘ ’دو انجانے،‘ ’مسٹر نٹور لال‘ اور ’سلسلہ‘ جیسی فلموں میں یادگار کردار نبھانے والی اداکارہ ریکھا نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنا ان کی ترجیحات میں قطعی شامل نہیں تھا۔

مزید : کلچر