ہالی ووڈ ایکشن ،تھرلر فلم ہالی ڈے کا نیا گانا ریلیز

ہالی ووڈ ایکشن ،تھرلر فلم ہالی ڈے کا نیا گانا ریلیز

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ ایکشن ،تھرلر سے بھرپور فلم ' ہالی ڈے' کا نیا گانا ' تو ہی تو ہے ' ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم چھ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گانا ' تو ہی تو ہے ' کے گلوکار بینے دیال ہیں۔ گانا اکشے کمار اور سوناکشی سنہا پر فلمایا گیا ہے۔فلم ' ہالی ڈے' دو ہزار بارہ میں بننے والی تامل فلم تھوپکی کا ری میک ہے۔ فلم کی کہانی ایک فوجی افسر کے گرد گھومتی ہے جو ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتا ہے۔ فلم ' ہالی ڈے' میں اکشے اور سوناکشی کے علاوہ گوندا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم چھ جون کو سینماوں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر