5 فلموں میں کام کیا تاہم پرائیڈ آف پرفارمنس سے محروم ہوں ، نغمہ بیگم
لاہور(آن لائن) سینئر اداکارہ نغمہ بیگم پانچ سو فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نغمہ نے بتایا کہ انہیں پچاس سال کے قریب شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ہوچکے ہیں اب تک پانچ سو سے زائد فلمیں اور سینکڑوں ٹی وی ڈرامے کئے ہیںجن پر بے شمار نجی ایوارڈ بھی ملے تاہم پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کیسے ملتا ہے اس کا علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری کا بحران دیکھ کر بہت غمزہ ہوجاتی ہیں ۔