سٹیج ڈرامہ ”شرطیہ کھٹّے“ 25مئی سے محفل تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

سٹیج ڈرامہ ”شرطیہ کھٹّے“ 25مئی سے محفل تھیٹر میں پیش کیا جائیگا
سٹیج ڈرامہ ”شرطیہ کھٹّے“ 25مئی سے محفل تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ کا سٹیج ڈرامہ ”شرطیہ کھٹّے“ 25مئی سے محفل تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر بلال چوہدری ہیں ان دنوں ”شرطیہ کھٹّے“کی ریہرسل میٹروپول سنیما میں جاری ہے جس میں تمام کاسٹ حصّہ لے رہی ہے۔گزشتہ روز دوران ریہرسل ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میں اپنے ڈرامے کو کامیاب بنانے کے لئے بہت پُر عزم ہوںسٹیج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈرامہ کی تشہیر پورے پنجاب میں کی جارہی ہے میں نے انقلابی سوچ کے ساتھ اس شعبہ میں قدم رکھا ہے ۔ڈائریکٹر بلال چوہدری اور میری خواہش ہے کہ ہم روائتی ڈگر سے ہٹ کر ڈرامہ پیش کریں ۔میرے ڈرامے میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہونگے ۔ ”شرطیہ کھٹّے“کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے ۔اس ڈرامے کا مرکزی کردار ماہ نور ادا کررہی ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں کرینہ جان،صوبیہ خان ،سیمی خان ،چاند برال،سرفراز وکی،لکی ڈئیر،شاہد خان،وسیم پنوں اورعقیل حیدرشامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میرے ڈرامے میں شامل چاروں لڑکیوں ماہ نور ،صوبیہ خان،سیمی خان اور کرینہ جان نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نئے ڈریسز بھی تیار کروائے ہیں ۔

مزید : کلچر