اداکارجارج کلونی اور امل کی شادی 12ستمبر کو متوقع

اداکارجارج کلونی اور امل کی شادی 12ستمبر کو متوقع

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی کی لبنانی نڑاد برطانوی وکیل امل علم الدین کے ساتھ شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے اور دونوں 12 ستمبر کو رشتہ ازواج میں بندھ جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باون سالہ جارج کلونی اور ان کی چھتیس سالہ منگیتر امل علم الدین گذشتہ سات ماہ سے میل ملاقاتیں کررہے تھے اور ان کے درمیان راہ ورسم بڑھنے کے بعد گذشتہ ماہ ان کی منگنی کی خبر منظرعام پر ا?ئی تھی۔ کلونی ماضی میں کئی دوشیزاو?ں، اداکاراو?ں اور ماڈلز کی زلفوں کے اسیر رہے ہیں لیکن انھوں نے ان میں سے کسی کو ہمیشہ کے لیے اپنا ساتھی نہیں بنایا تھا لیکن اب لبنانی نڑاد برطانوی دوشیزہ سے ان کے تعلقات شادی تک پہنچنے جارہے ہیں۔ ان دونوں کو گذشتہ ماہ لاس اینجلس کے ایک ریستوراں میں رات کے کھانے پر اکٹھے دیکھا گیا تھا۔ اس موقع پر امل نے ایک انگوٹھی پہن رکھی تھی جس کے بارے میں خِیال کیا جاتا ہے کہ وہ منگنی کی تھِی۔ کھانے پر ان کے ساتھ سپر ماڈل سینڈی کرافورڈ بھی اپنے خاوند کے ساتھ موجود تھیں۔

مزید : کلچر