اداکارہ و کمپیئر نادیہ خان آج 41 ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور(این این آئی )اد اکارہ نادیہ خان آج 41ویں سالگرہ منائیں گی ۔ نادیہ علی 21مئی 1973 ء کو پید اہوئی اورانہوں نے 23سال کی عمر میں شوبز سرگرمیوں کاآغاز کردیا۔ ان کی پی ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سیریل’’ پل دوپل ‘‘ ’’برہم ‘‘ ’’دیس پردیس‘‘ ’’میں اورتم‘‘اور ’’ بندھن ‘‘ شامل ہیں ۔ نادیہ خان کو ڈرامہ سیریلز سے ملک گیر شہرت ملی جس کے بعدانہوں نے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیااوران کامارننگ شونادیہ خان شو عوام النا س میں بہت مقبول ہوا اور2012ء تک وہ شوبز سرگرمیوں میں مصروف رہی ۔نادیہ خان 21مئی کواپنی 41سالگرہ کاکیک کاٹیں گی جس میں ان کے اہلخانہ شریک ہونگے ۔