پراچی دیسائی فلم ” ایک ویلین “ میں کیمبو کا کردار ادا کرینگی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی موہت سورائی کی فلم ” اک ویلین “ میں کیمبو کا کردار ادا کرینگی ۔ بالا جی موشن پکچرز کے سی ای او نتوج کارگ نے بتایا کہ پراچی نے رواں ہفےت اس فلم کیلئے ایک خصوصی گیت ” آواری “ کے ٹائٹل سے عکسبند کروایا ہے انہوں نے کہا کہ پراچی اس فلم میں لیڈنگ رول کررہی ہیں جو کہ ا یک کیمبو کا ہے یہ فلم ستائیس جون کو ریلیز ہوگی اداکارہ کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں اس وقت اس فلم پر بھرپور توجہ دئیے ہوئے ہوں اور شائقین کو کردار بہت پسند آئے گا ۔