جتنا کام کیا شائقین نے بہت پسند کیا،سونالی باندرے

جتنا کام کیا شائقین نے بہت پسند کیا،سونالی باندرے
جتنا کام کیا شائقین نے بہت پسند کیا،سونالی باندرے

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں میں نے جتنا بھی کام کیا وہ بہت پسند کیا گیا انہوں نے کہا کہ اب بھی مجھے فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے فی الحال واپسی کا فیصلہ نہیں کیا ہے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا اور اسی وجہ سے مجھے اس شعبہ میںبہت جلد شہرت بھی مل گئی تھی اور میں نے اس کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی شو کی میزبانی بھی اور اس میں بھی مجھے بہت شہرت ملی جس کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ میں مستقبل میں ٹی وی شو میں فن کا مظاہرہ کرونگی لیکن فلموں میں ابھی اداکاری کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ مجھے بے شمار فلموں میں بہت عرصہ سے اداکاری کی آفرز بھی ہورہی ہیں ۔

مزید : کلچر