اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہر ہ کی ویڈیو”تمبا“کی لانچنگ تقریب
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہر ہ کی ویڈیو”تمبا“کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن میں واقع ٹائم سکوائر ہال میں منعقد ہوئی ۔اس پروگرام کی مہمان خصوصیعینی طاہرہ کی استاد معروف گلوکارہ ثریا خانم تھیں۔اس تقریب میں زندگی کے مخلتلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں شریک ہونے والوں میں میگھا،اشرف خان،نواز انجم ،شوکت حسین چنگیزی،سیف الدین،غفور بلوچ،ریحانہ اختر،خالد ابراہیم خان،دردانہ رحمان،زاہد میاں،نرمل شاہ،طاہر بخاری، ٹھاکر لاہوری،قیصر افتخار،اشفاق حسین،آفاق زیدی،زین مدنی اور وقار اشرف شامل تھے۔اس موقع پر ریحانہ اختر اور نرمل شاہ نے گیت سنا کر مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔تقریب کے اختتام پر عینی طاہرہ نے تمام مہمانوں کا وقت نکال کرآنے کے لئے فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔