ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے کے ساتھ جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور انسداد ڈینگی مہم کو بھر پور طریقے سے لا ہور کے تمام ٹا ؤنز اور کنٹونمنٹ ایریاز میں جا ری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے گزشتہ روزشہر بھر کے پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا اور چیکنگ کے دوران پٹرول پمپس پرڈینگی سرویلنس کی گئی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو بھی چیک کیا گیا تمام ٹا ؤنز میں211پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے43پٹرول پمپس، واہگہ ٹا ؤن نے12پٹرول پمپس، علا مہ اقبال ٹاؤن67پٹرول پمپس، نشتر ٹا ؤن3 1پٹرول پمپس، راوی ٹا ؤن17 پٹرول پمپس، سمن آباد ٹا ؤن 15پٹرول پمپس ، عزیز بھٹی ٹا ؤن20پٹرول پمپس، گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے 18 پٹرول پمپس اورشالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے6پٹرول پمپس کو چیک کیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کل 22 مئی کو قبرستان ڈے\" منائے گی۔ جس میں لاہور کے تمام قبرستانوں کو چیک کیا جائے گا اور وہاں صفائی ستھرائی کی جائے گی۔