ادارہ برائے تحفظ خواتین کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک،پمفلٹ اور کٹس تقسیم

ادارہ برائے تحفظ خواتین کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک،پمفلٹ اور کٹس تقسیم

لاہور (پ ر) فلاحی ادارہ برائے تحفظ خواتین کی صدر گلناز اجمل شیخ کی قیادت میں شالیمار لنک روڈ پر ایک آگاہی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خواتین کے علاوہ مردوں نے بھی شرکت کی اپنے خطاب میں گلناز اجمل شیخ نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جو جنگ میاں شہباز شریف نے شروع کی ہے اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہمارے ملک سے یہ ناسور ختم ہوسکے مچھر کیونکہ پانی میں پیدا ہوتا ہے اس لئے خواتین کو چاہیے کہ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ اس مچھر کی افزائش نہ ہوسکے اس موقع پر علاقہ کے گھروں میں جاکر ڈینگی پمفلٹ اور ڈینگی کٹیں بھی تقسیم کی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 1