خدیجہ فاروقی کی تجاوزات اور سستی بجلی کے حوالے سے دو قراردادیں اسمبلی میں جمع
لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں دو قراردادیں جمع کروائی ہیں پہلی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ2014-15ءمیں بجلی سستی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرے اور غربت کی لکیرکے نیچے زندگی گزارنے والوں کی داد رسی کے لیے انقلابی اقداما ت کیے جائیں دوسری قرارداد میں خدیجہ فاروقی نے کہا کہ فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹایا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو تکلیف کا سامنا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا اسمبلی کے اندر رویہ نامناسب ہے ۔