تائیوان میں زلزلہ ،،ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ
تائپی(ثناءنیوز)تائیوان کو بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے طاقتور جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ تائیوان مقامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر 21 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان کی نہیں ہوا۔ ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں 18 کلو میٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ تائیوان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں اور ستمبر 1999 میں وہاں 7.6 طاقت کے زلزلے کے نتیجے میں قریب ڈھائی ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں عمارات تباہ ہو گئی تھیں۔