محکمہ صحت نے سرجیکل ٹاورسمیت دوسرے منصوبوں کیلئے 131کروڑ روپے مانگ لئے

محکمہ صحت نے سرجیکل ٹاورسمیت دوسرے منصوبوں کیلئے 131کروڑ روپے مانگ لئے

لاہور( جنرل رپورٹر) محکمہ صحت نے محکمہ خزانہ سے سرجیکل ٹاور میو ہسپتال اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیر تعمیر ٹاورز کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے 131کروڑ روپے مانگ لئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں سے زیر تعمیر سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے 50کروڑ روپے فوری درکار ہیں جبکہ مزید 94ملین درکار ہو نگے جبکہ سمز کی زیر تعمیر بھی دو بلاکس کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے 81کروڑ روپے درکار ہونگے دریں اثناءپی اینڈ ڈی نے جنرل ہسپتال کے لئے ڈیڑھ کروڑ جناح ہسپتال کے لئے 20لاکھ جبکہ چلڈرن ہسپتال کے لئے 5کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1