امریکا کا ایک اور جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجنے کا فیصلہ

امریکا کا ایک اور جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے اپنا ایک اور جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود کے علاقے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کِربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ گائیڈڈ میزائلوں سے مسلح گلف ویلا نامی یہ جنگی بحری جہاز اسی ہفتے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہو جائے گا۔
 یہ وارشپ وہاں امریکی فریگیٹ یو ایس ایس ٹیلر کی جگہ لے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی یہ کوشش خطے میں اپنے اتحادی ملکوں کے ان فوجی خدشات کو دور کرنے کے لیے ہے، جن کی وجہ یوکرائن کے بحران میں روس کا کردار بنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -