موجودہ حکمرانوں کی سیاست ناانصافیوں سے بھری پڑی ہے،ناہید عدیل

موجودہ حکمرانوں کی سیاست ناانصافیوں سے بھری پڑی ہے،ناہید عدیل

لاہور (جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک نے کہا ہے کہ ریاستی وسائل اور اختیارات کا رخ غریب عوام کی بجائے اپنے محلات کی طرف موڑنے والے حکمرانوں نے اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں ہی 16 کروڑ غریب عوام کی بربادیوں کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں خواتین کی ایک میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید عدیل ملک نے کہا کہ قومی المیہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست ناانصافیوں سے بھری پڑی ہے جب بھی وہ وطن عزیز کے سیاہ و سفید کے مالک بنے تو انہوں نے سرمایہ دار طبقے کے لیے اختیارات اور ریاستی وسائل کی لوٹ سیل لگا دی اور غریبوں پر آئین‘ قانون اور پالیسیوں کے نام طرح طرح کی پابندیاں لگا دیں آج کے جدید دور میں غریب آدمی اپنے گھر کا چولہا نہیں جلا سکتا کیونکہ اس پر سوئی گیس کا میٹر لگانے کی پابندی ہے جبکہ سرمایہ دار طبقے کو بغیر درخواست دیئے گیس فراہم کی جاتی ہے غریب آدمی کے قابل بچے پر سرکاری نوکریوں کی پابندی ہے جبکہ سرمایہ دار کا کند ذہن بچہ آج بڑے بڑے سرکاری عہدوں سے نوازا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تضاد اِن حکمرانوں کو زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہنے دے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1