بلی منشیات سے بھرا تھیلا اپنی مالکن کے دروازے پر لے آئی ¾ مالکن نے پولیس کو بلوالیا

بلی منشیات سے بھرا تھیلا اپنی مالکن کے دروازے پر لے آئی ¾ مالکن نے پولیس کو ...

کنگسٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون کی بلی منشیات سے بھرا تھیلا ان کے دروازے پر لے آئی اور انھوں نے پولیس کو بلوا لیا۔اس خاتون نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نیوزی لینڈ کے جنوبی ساحلی شہر ڈیونڈن میں حکام کو وقت طلب کر لیا جب انھیں ایک تھیلا ملا جس میں پانچ گرام بھنگ موجود تھی۔سارجنٹ ریس منرو نے روزنامہ ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ بلیاں مردہ پرندے اور چوہے گھر میں لاتی رہتی ہیں تاہم میرے کریئر میں ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔سارجنٹ ریس منرو کے مطابق یہ بات شاید راز ہی رہے گی کہ بلی یہ بھنگ کہاں سے لے کر آئی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک انھیں کبھی بلیوں کی سونگھنے کی حس سے استفادہ کرنے کا خیال نہیں آیا تھاانھوں نے کہا کہ ہمارے پاس پولیس کے تربیت یافتہ کتے ہوتے ہیں جو منشیات کی موجودگی کا پتہ چلا لیتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر