یورپی پارلیمانی انتخابات ‘دو مرکزی امیدواروں کے مابین آخری

یورپی پارلیمانی انتخابات ‘دو مرکزی امیدواروں کے مابین آخری

 برسلز(آن لائن)یورپی پارلیمانی انتخابات سے قبل یورپی کمیشن کے صدر کے عہدے کے لیے دو مرکزی امیدواروں کے مابین آخری مباحثے میں دونوں ہی رہنماو¿ں نے اس بلاک کے ووٹروں کو انتہا پسند سیاسی جماعتوں کی ممکنہ حمایت کے خلاف خبردار کیا۔ یہ مباحثہ لکسمبرگ کے سابق وزیر اعظم ژاں کلود ی±نکر اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمان کے موجودہ اسپیکر مارٹن ش±لس کے درمیان ہوا۔ یہ دونوں سیاسی رہنما یورپی کمیشن کے صدر کے عہدے کے لیے اہم ترین امیدوار ہیں۔

 نئی یورپی پارلیمان کے لیے انتخابات کا انعقاد آج جمعرات سے لے کر آئندہ اتوار تک عمل میں آئے گا۔ خدشہ ہے کہ ان انتخابات میں مختلف ملکوں میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ جرمن ٹیلی وژن چینل اے آر ڈی پر 75 منٹ دورانیے کا یہ مباحثہ براہ راست نشر کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر