ڈرون حملے کس جواز پر کئے جاتے ہیں، اوباما انتظامیہ میمو جاری کرے امریکی عدالت

ڈرون حملے کس جواز پر کئے جاتے ہیں، اوباما انتظامیہ میمو جاری کرے امریکی ...

 نیویارک(این این آئی)نیویارک کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اوباما انتظامیہ نے ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار کیے گئے میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیویارک کی تین فیڈرول اپیلز کورٹ نے امریکی محکمہ انصاف کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خفیہ کاغذات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کا قانونی جواز پیش کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں اس حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 ا نہوں نے کہا کہ میمو کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس میں ضروری ترمیم کی جائےگی اور میمو کے کچھ اہم حصوں کو حذف یا انہیں بلیک آو¿ٹ کیا جائےگا اور ایسا کرنے کا مقصد نیشنل سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید : عالمی منظر