گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور پرائس مجسٹریٹوں نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے۔اے سی (شالیمار)عاصم سلیم نے23 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو3ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ۔اے سی (ما ڈل ٹا ؤن) طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نے2دکانداروں کو6ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (سمن آبادٹا ؤن)امتیاز احمد اعوان نے 3دکانداروں کو1ہزار7سو روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے1دکاندار کو5سو روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن)فیصل شہزادنے20 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزار5سو روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن)علی عباس بخاری نے پر3دکاندار وں کو 2ہزار 5سوروپے جر مانہ عائد کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 435دکانوں پر چھاپے ما رے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر62دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ56ہزار 4سو روپے کے جر مانے عائد کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1