تھائی لینڈ میں مارشل لاءفوجی بغاوت نہیں،واشنگٹن

تھائی لینڈ میں مارشل لاءفوجی بغاوت نہیں،واشنگٹن

 

 واشنگٹن(ثناءنیوز) امریکا نے کہا ہے کہ اس کے اتحادی ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں مارشل لا ءفوجی بغاوت نہیں لیکن تھائی فوج کو ہر حال میں ملک کے جمہوری اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ تھائی لینڈ کا آئین ملک میں مارشل لا ءکے نفاذ کی اجازت دیتا ہے اور تھائی فوج کی قیادت واضح کر چکی ہے کہ یہ ایک عبوری اقدام ہے۔ کئی ماہ تک مسلسل ہنگاموں اور مظاہروں کے بعد تھائی فوج نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں مارشل لا ءنافذ کر دیا تھا۔

 بنکاک میں عبوری حکومت ابھی تک کام کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر