ریلوے پریم یونین کے رہنماﺅں کی جنرل مینجرانجم پرویز کے ساتھ ملاقات

ریلوے پریم یونین کے رہنماﺅں کی جنرل مینجرانجم پرویز کے ساتھ ملاقات

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین سی بی اے اوپن لائن کے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، حافظ سلمان بٹ کے معاونِ خصوصی عبدالقیوم اعوان، کوئٹہ ڈویژن کے صدر ارشد خان، سکھر ڈویژن کے صدر غوث بخش لشاری، پیر بخش، کراچی ڈویژن کے صدر، راجہ عبدالمناف، سیکرٹری میر اعظم بونیری، ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر رانا محمد شریف، ڈپٹی چیف آرگنائزر چوہدری خالد محموداور محمد انور بھٹی نے ریلوے کے جنرل مینیجر انجم پرویز سے ریلوے ہےڈ کوارٹر میں ملاقات کی شیخ محمد انور نے کہا کہ ہم ریلوے کو خسارے سے نکالنے کےلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر سندھ سے آئے ہوئے عہدیداران نے اجرک اور ٹوپی بھی پیش کی وفد نے جنرل مینجر ریلوے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کو جی پی ایف، پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے قلندر ایکسپریس، سرگودھا میانوالی ایکسپریس، موسیٰ پاک سمیت تمام بند ٹرینوں کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن میں جہاں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے وہاں ریلوے مزدوروں کو بھی مشکلات سے نکالا جائے اور ریلوے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےے جائیں۔ ریلوے ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور میں ادویات کی فراہمی کو بحال کیا جائے۔ عارضی ملازمین اور پی ایم پیکج میں کام کرنے والے یتیم بچوں کو مستقل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق کسی عارضی ملازم کو یا پی ایم پیکج میں کام کرنے والے ملازم کو نہےں نکالا جائے گا۔ اس موقع پر جنرل مینیجر ریلوے نے وفد کو یقین دلایا کہ جےسے ہی قرار داد ہمیں موصول ہوگی اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ریلوے کی بند ٹرینوں کو بھی مرحلہ وائز بحال کیا جائے گا جبکہ انہوںنے کہا کہ شاہ سوار ایکسپریس کو 25مئی سے لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان بحال کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1