اسرائیل فوج کی فائرنگ سے نہتے فلسطینی شہید

اسرائیل فوج کی فائرنگ سے نہتے فلسطینی شہید

 مقبوضہ القدس(ثناءنیوز) بچوں کے حقوق کی علمبردار ایک عالمی تنظیم نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں گذشتہ ہفتے احتجاج کے دوران صہیونی فورسز کو دو نہتے نوعمر فلسطینیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 مئی کو یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے غرب اردن میں واقع عفر جیل کے نزدیک مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے فوجیوں نے ربر کی گولیاں چلائی تھیں اور براہ راست فائرنگ نہیں کی تھی۔ البتہ اس کا کہناہے کہ اس واقعہ کی دو الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب فلسطینی حکومت نے گذشتہ روزایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج پر نہتے بچوں کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اس واقعہ کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

فلسطین کے طبی حکام کے مطابق دو نوعمر لڑکوں ابو طہر اور ندیم نوارا کی چھاتیوں میں گولیاں لگی تھیں۔ ان کی عمریں بالترتیب سولہ اور سترہ سال تھیں۔

مزید : عالمی منظر