مصر کی جامعہ الازہر کے تین سکیورٹی گارڈز جاں بحق،متعدد زخمی

مصر کی جامعہ الازہر کے تین سکیورٹی گارڈز جاں بحق،متعدد زخمی

قاہرہ(ثناءنیوز) نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مصر کی سب سے بڑی جامعہ الازہر کے کم از کم تین سکیورٹی گارڈز کوجاں بحق کر دیا۔ اس کارروائی کے میں دیگر کئی افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے دوران ہوئی ۔ جب سکیورٹی گارڈز معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔کارروائی کے دوران زخمیوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے منتقل کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا سراغ لگانے کیلیے سکیورٹی اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے جامعہ الازہر کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے مرسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے متعدد طلبہ گزشتہ ایک سال کے دوران لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 وزارت داخلہ نے جامعہ میں کسی بھی قسم کا احتجاج کو روکنے کیلیے سخت انتظامات کیے ہیں۔

مزید : عالمی منظر