تجاوزات کے خلاففالو اپ آپریشن،9ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خلاففالو اپ آپریشن،9ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 09ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹاؤن انتظامیہ نے بو گیوال روڈ،مین جی ٹی روڈ میں فالواَپ آپریشن کیااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا راوی ٹاؤن انتظامیہ نے پانی والا تالاب،لنگے منڈی والڈ سٹی،بھاٹی گیٹ،یو سی نمبر9فیصل پارک،عزیز کا لونی،جی ٹی روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا.

داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے مزنگ، قرطبہ چوک میں فا لو اَپ آپریشن کیا سمن آباد ٹاؤن اور علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے نواں کوٹ،چوک یتیم خانہ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا واہگہ ٹاؤن انتظامیہ نے جلو موڑ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے دھرم پورہ بازار،لال پل اور گنج بازار میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے گڑھی شا ہو،حاجی کیمپ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیانشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن،ٹا ؤن شپ، فیروز پور روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1