خادم حرمین الشریفین تعطیلات گذارنے کیلئے مراکش پہنچ گئے

خادم حرمین الشریفین تعطیلات گذارنے کیلئے مراکش پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رباط(ثناءنیوز) خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ تعطیلات گذارنے کیلیے مراکش پہنچ گئے۔ان کی مراکش روانگی سے پہلے ریاض میںجاری کیے گئے ایک شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ان کی نیابت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔واضح رہے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔ وہ شاہ کے نائب کے طور اس دوران ریاست کے امور انتظامی نمٹائیں گے اور عوام کے مفادات کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔شاہ عبداللہ نے مراکش کیلیے روانگی سے پہلے وزیر اعظم لبنان تمام سلام اور ان کے ساتھ سعودیہ کے دورے پر آنے والے اعلی سطح کے سرکاری وفد کا استقبال کیا۔
جبکہ صبح کے وقت شاہ عبداللہ نے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے امیر ریاض کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ان سے حلف لیا۔

مزید :

عالمی منظر -