انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

انسداد پولیو مہم اختتام پذیر


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی ٹی ایم اے راوی ٹاؤن، داتا گنج بخش ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کی 72 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم تیسرے اورآخری روز بھی جاری رہی پولیو ٹیموں نے 72حساس یو نین کونسلز میں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر ای ڈی او(ہیلتھ) نے پولیو مہم کے لئے تعینات کیے گئے یو نین کونسل میڈیکل آفیسر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی رپورٹ ای ڈی او( ہیلتھ) آفس میں جمع کروائیں جمع کروائی گئی رپورٹس پر ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ ان تمام حساس یونین کونسلز میں 6لاکھ پانچ سال سے کم کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹا رگٹ پورا کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مزید 2دن کیچپ ڈے منایا جائے گا جس میں رہ جا نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1