اولمپک ایسو سی ایشن کے معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ریاض حسین

اولمپک ایسو سی ایشن کے معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ریاض حسین

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے معاملے کو غیر جانبدارنہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام سے پی او اے کے معاملے کو دوبارہ اٹھائے گی ، قومی سپورٹس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ، قانون پر سب کو عملدرآمد کرنا ہو گا، کھیلوں کے معاملات پر سپورٹس ٹربیونل تشکیل دیا جائیگا جبکہ اداروں کی مداخلت ہو تو پھر حکومت کی رٹ نہیں رہتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ریاض پیر زادہ نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں گورننس کا نظام کمزور ہے جس کے باعث ہر فیڈریشن نے للکارنا شروع کر دیا ہے۔

 ، پی ایس بی کی گورننس کو بہتر بنایا جا ر ہا ہے اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نوا ز گنجیرا بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے متعلق ہر معاملے پر اگر عدالتوں میں ہی جانا ہے تو پھر حکومتی پالیسیوں اور قوانین کا کیا فائدہ ہے ، ہم کھیلوں سے متعلق معاملات کو ایک پلیٹ فارم پر تشکیل دینے کیلئے سپورٹس ٹربیونل تشکیل دینگے ، جس کی تشکیل سے قبل تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی