حکومت خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن

حکومت خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ خواتین کی اقتصادی و سماجی بہتری کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں خصوصا دیہی خواتین کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروز گار نوجوانوں کو خود روز گار سکیم کے تحت 5 ارب روپے کے سود سے پاک قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کربرسر روز گار کیا جا رہا ہے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کی خود روز گار سکیم کے تحت تقریبا تین لاکھ غریب خاندان مستفید ہوئے ہیںانہوںنے کہا کہ بلا سود قرضہ جات مستحق افراد میں انتہائی شفاف انداز میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہے ہیں
 تا کہ مستحق لوگوں کو ان کے پا¶ں پر کھڑا کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے خواتین کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ خواتین کو معاشی ‘ معاشرتی اور سیاسی میدان میں سرگرم کئے بغیر کوئی معاشرہ خصوصاً ترقی پذیر ممالک ترقی نہیں کر سکتے ہماری نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ہم اپنی آبادی کے اکثریتی حصے کو گھر میں نہیں بٹھا سکتے انہوںنے کہا کہ طالبات کو وظائف کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے، گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور صوبہ کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں طالبات کے وظائف کی رقم دگنا کر دی گئی ہے بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں خواتین یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔