قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ جون کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے باکسر حصہ لیں گے اور یہ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے باکسرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

 اور باکسر ایونٹ کی تیاری کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی