لیبیا میں پارلیمانی انتخابات پچیس جون کو ہوںگے

لیبیا میں پارلیمانی انتخابات پچیس جون کو ہوںگے

طرابلس(ثناءنیوز) بدامنی کی شکار شمالی افریقی ریاست لیبیا میں نئے پارلیمانی انتخابات 25 جون کو کرائے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان ملکی الیکشن کمیشن نے کیا۔ لیبیا کی گزشتہ پارلیمان چند روز قبل متنازعہ حالات میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ وہاں گزشتہ انتخابات سابق آمر فوجی معمر قذافی کی ہلاکت کے ایک سال بعد 2012 میں کرائے گئے تھے۔اس سال فروری سے لیبیا مسلسل عدم استحکام اور خونریزی کا شکار ہے۔ وہاں حال ہی میں پارلیمان پر حملہ بھی کیا گیا تھا اور سابق جرنیل خلیفہ حفتر اپنے زیر کمان مسلح دستوں کے ذریعے ملک میں مسلمان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر