جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور پا رٹی میں نئے آنے والوں کو خوش آمد یدکہا جائے گاان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹونے جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چےئرمین جاوید کمیانہ ، وائس چےئرمین شریف سجاد بھٹی کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 5سالہ دور میں ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کیا ، ملک میں جمہوریت اور جمہوری کلچر پروان چڑھانے کے لئے آصف علی زرداری نے اپنے تمام اختیارات رضاکارانہ طور پر پارلیمنٹ کو سونپ دےئے ،1973کے آئین کی اصل شکل میں بحالی اور مفاہمتی پالیسی کی بدولت جمہوریت کا پودا اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی اور اداروں کو مضبوط کرنے سے ہر ادارہ اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ پالیسیوں نے زندگی کے تمام شعبہ جات میں بے چینی کی لہر پیدا کر دی ہے آج مزدور ، سرکاری ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جاوید کمیانہ ، شریف سجاد اور دیگر آنے والوں دوستوں کو پیپلز پارٹی میں خوش آمد ید کہتے ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے صدر آصف خان، خاور محمود کھٹانہ ، لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، توقیر اکرم، مسرت صدیقی اور دیگر عہدیداران موجود تھے انہوں نے بھی جاوید کمیانہ اور دوسرے دوستوں کو پارٹی میں خوش آمد ید کہا۔