پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،طاہر صدیق

پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،طاہر صدیق

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہا ہے کہ پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے کھلے دشمن ہیں مسلم لیگ(ق) پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے لیکن ملک دشمن عناصر پاک فوج کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میاں طاہر صدیق کا مزید کہنا تھا کہ چو دھر ی مونس الٰہی کی قرار داد میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے رکاوٹ ڈال کر اور اس موقع پر بھی روائتی بیان دیکر ملک دشمنی کی ہے مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اگر کوئی سیاسی جماعت فوج کےخلاف بات کرتی ہے تو وہ اپنے ملک کے بجائے دوسرے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اس لئے چاہتے ہیں کہ ہر فورم پر فوج کی مکمل حمایت کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1