بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافہ غریب مکاﺅ پالیسی ہے،افنان بٹ

بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافہ غریب مکاﺅ پالیسی ہے،افنان بٹ

لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ایک سا ل مکمل ہونے کے باوجود عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے دعوئے اور وعدﺅں کے برعکس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور یو ٹیلٹی سٹورز پراشیاءخور دونوش کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ سے قبل ہی 70فیصد اضافہ غر یب مکاﺅ پالیسیوں کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین جفر افیائی محل و قوع بہتر موسمی ©حالات اور معدنی و انسانی و سائل سے مالا مال ہونے کے باوجود حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی میدان میں دن بدن تنزلی کا شکار ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں مزید تباہ ہو رہی ہیں ، سیاسی پشت پناہی کے سبب اربوں کے ٹیکس چوری ہور ہے ہیں اور ٹیکس چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا ہے حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ، پڑھا لکھا نوجوان طبقہ ملازمتوں کے حصول کے لئے مارا مارا پھر رہا ہے انہیں سرکاری محکموں میں ملازمتیں دینے کی بجائے سابق دور حکومت میں رکھے گئے ملازمین کو سیاسی وا نتقامی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوجوانوں کے لئے آسان شرائط پر اعلان کیئے گئے قرضوں کا حصول انتہائی دشوار گزار ہے غریب بچے کی تو کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں ملکی و سیاسی صورتحال کا عالم یہ ہے کہ عام انتخابات پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں ، سیا ستدانوں کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1