میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی پر خصوصی نشست

میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی پر خصوصی نشست

لاہور(سٹاف رپورٹر)کشمیرسنٹر لاہور کے زیراہتمام شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی24ویں اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کی 12ویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے کشمیر کو شاندارالفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام شہداءکی عظیم قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے اور اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے تقریب سے سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر غلام محی الدین دیوان، امیدوار رکن قانون ساز اسمبلی غلام عباس میر، ڈائریکٹر کشمیر سنٹر سردار ساجد محمود‘پیپلز پارٹی آزادکشمیر لاہور سرکل کے صدر فاروق آزاد، چیئرمین مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن عبداللطیف چغتائی‘ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر لاہور کے جنرل سیکرٹری عامر جرال، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر سردارانور خان‘ کشمیر کمیٹی ہائی کورٹ بار کے صدر عطاءاللہ اصلاحی‘ سینئروکلاءرہنما منظور حسین گیلانی ایڈووکیٹ‘ جموں وکشمیر وکلاءمحاذ کے صدر راجہ شیر زمان‘ تحریک آزادی¿ کشمیر کے چیئرمین طارق محمود بٹ‘ جماعت اسلامی آزادکشمیرکے رہنما اور جمعیت اتحاد العلماءلاہور کے صدراحسان اللہ تبسم‘ ڈائریکٹر کشمیر ریسورس سنٹر و معروف کالم نگارخالد منہاس اورخواجہ احسان الحق نے خطاب کیا غلام محی الدیون دیوان نے کہا کہ کشمیری مشاہیر نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ پوراکشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن سکے غلام عباس میر نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو اقوا م متحدہ کے پلیٹ فارم پر اجاگرکیا ہمیں بھارت کے نومنتخب وزیراعظم مودی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ سردارساجد محمود نے کہا کہ ہم شہداءکو خراج ِ عقید ت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیںعامر جرال نے کہا کہ میڈیاکو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں اپناکلیدی کرداراداکرے منظورحسین گیلانی ، عبداللطیف چغتائی ،عطاءاللہ اصلاحی ،راجہ شیر زمان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1