انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔ اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت السٹر کک کریں گے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت اینگلو میتھوز کریں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام5 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی، تیسرا 28 مئی، چوتھا 31 مئی اور سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ3 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 5 سے 8 جون تک کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔
پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا ۔