ویمنز کرکٹ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز اگست میں کھیلی جائے گی

ویمنز کرکٹ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز اگست میں کھیلی جائے گی

 لندن( نیٹ نیوز )بھارت اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی ۔ اس سلسلے میں بھارت کی ویمن ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 13 سے 16 اگست کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اس ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔

پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی