اوبامہ انتظامیہ کا ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ

اوبامہ انتظامیہ کا ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (ثناء نیوز)نیویارک کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اوبامہ انتظامیہ نے ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار کئے گئے میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیویارک کی تین رکنی فیڈرل اپیلز کورٹ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خفیہ کاغذات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کا قانونی جواز پیش کیاگیا تھا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے عدالت کے اس حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے ان کا کہنا تھا کہ میمو کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس میں ضروری ترمیم کی جائے گی اور میمو کے کچھ اہم حصوں کو ہذف یا بلیک آؤٹ کیا جائے گا اور ایسا کرنے کا مقصد نیشنل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -