پرستارنے مونگ پھلی کے دانوں پرانگلش فٹبالر کے چہرے بنادیئے

پرستارنے مونگ پھلی کے دانوں پرانگلش فٹبالر کے چہرے بنادیئے

لندن( نیٹ نیوز)2014فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آئندہ ماہ برازیل میں شروع ہوگا ایک فنکار کیوٹین ڈیوان نے برازیلین مونگ پھلیوں سے ورلڈ کپ کے لیجنڈ فٹبالرزکے چہرے بناڈالے ۔انہوں نے یہ کارنامہ مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں دیا۔انہوں نے انگلینڈ کے سابق فٹبالرگرے لائنکر،پاﺅل گیسکوئن ،ڈیوڈ بیکھم ایلن شیریئر اورموجودہ پلیئروین رونی کی شکلیں برازیلین مونگ پھلیوں کے دانے پر بناکر دنیا کو حیران کرلیا ۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مونگ پھلیوں پر شکلیں بنانا بہت ہی مشکل تھا لیکن میں نے کئی بار کوشش کی اور بالاخر اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی