نجم سیٹھی کی بحالی کے ساتھ ہی سمر کیمپ کی رونقیں لوٹ آئیں
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کے ساتھ ہی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری سمر کیمپ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کے حکم کے ساتھ کھلاڑیوں اور کوچز نے دوبارہ کیمپ جوائن کرلیا۔ سمرکیمپ میں محمد اکرم کے سواتمام کوچز واپس گھروں کو لوٹ گئے تاہم نجم سیٹھی کی بحالی کے ساتھ ہی تمام کوچز واپس سمر کیمپ میں آگئے ۔ کھلاڑی سارا دن پی سی بی میں ہونے والے تماشے کے بارے سر گوشیاں کرتے رہے ۔ بیشتر کھلاڑی ذکاءاشرف کی بحالی پر خوش تھے لیکن نجم سیٹھی کی دوبارہ واپسی پت ناخوش نظر آئے ۔