جام سیل الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو روزہ ٹور میچ 29 مئی سے شروع ہوگا

جام سیل الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو روزہ ٹور میچ 29 مئی سے شروع ہوگا

کنگسٹن( نیٹ نیوز) جام سیل الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو روزہ ٹور میچ 29 مئی کو شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی جہاں وہ تین ٹیسٹ اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز 29 مئی کو جام سیل الیون کےخلاف ٹور میچ سے کرےگی۔

 نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 جون تک کنگسٹن میں کھیلا جائےگا۔۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی