توہین رسالت کی سزا معافی نہیں قتل ہے،میاں عامر بشیر

توہین رسالت کی سزا معافی نہیں قتل ہے،میاں عامر بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامربشیر نے کہا ہے کہ توہین رسالت، تو ہین اہل بیت و انبیا ئے کرام علیہ اسلام کی سزا معافی نہیں بلکہ’’قتل‘‘ ہے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کو جیو کی گستاخی کیخلاف از خود نوٹس لینا چاہئے حکومت فو ری طور پر جیو کی پشت پناہی ختم کرے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مر کز اہلحدیث لارنس روڈ میں اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کے عہدیدران سے گفتگو کر تے ہوئے کیا عامر بشیر نے کہا پیمرا کی جانب سے ’’جیونیوز، جیو انٹر ٹینمنٹ ،جیو تیز‘‘ کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے نیز انکو اس معاملے میں پر ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دباؤ کو نظر انداز کرنا چاہئے کیونکہ یہ معاملہ کڑوروں غیور پاکستانی مسلمانوں کے دل کی آواز ہے اور ہما را مطالبہ ہے کہ شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسکا شوہر ، گستاخ قوال اور اس پرو گرامز کے تمام مر کزی کر داروں کو فی الفور گرفتار کر کے تو ہین رسالت 295cکے تحت قرار واقعی سزا دی جائے اُنہوں نے مزید کہا جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام بروز جمعہ 23 تاریخ بمقام ٹاؤن شپ میں جامع مسجد ابراہیم اہلحدیث ٹو سی ون ٹھیک 1.30 بجے مولانا قا ری عبد القیوم ظہیر کی قیا دت میں جیو کے گستاخ پرو گرام کیخلاف بھر پوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس میں نشتر ٹاؤن اور ارد گرد سے جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس کے ساتھ تعلق رکھنے والے کارکنان وعہدیدران اور لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔