نیس اوپن،اعصام الحق اور روہن بوپننا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

نیس اوپن،اعصام الحق اور روہن بوپننا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

نیس(نیٹ نیوز) قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنرروہن بوپننا کے ہمراہ نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔فرانس کے شہر نیس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اورروہن بوپننا بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔ انڈوپاک جوڑی نے آسٹریلیا کے ایڈبن، اور روس کے ٹروسنوو کی میچ میں ایک نہ چلنے دی اوراسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ اعصام اور بوپننا کی فتح کا اسکورچھ،چار اور چھ، چار رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی