موٹاپا سگریٹ نوشی سے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہا ہے،بشیر مہدی
لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپا لوگوں کی صحت کے لیے سگریٹ سے بھی بڑا خطرہ بن کر ابھر رہا ہے ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ عالمی فوڈ انڈسٹری کو بھی تمباکو کی صنعت کی طرح کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں کو اشیائے خورد و نوش پر لازمی اصول لاگو کرنے چاہییں تنظیموں کا کہنا ہے کہ سال 2005 میں موٹاپے اور وزن کی زیادتی کی وجہ سے 26 لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ سالوں میں یعنی 2010 تک یہ تعداد بڑھ کر 34 لاکھ ہوگئی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئے قوانین میں کھانے کی چیزوں میں نمک، چربی اور چینی کی سطح میں کمی لانے، ہسپتالوں اور سکولوں میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے، اشتہارات پر سخت کنٹرول اور لوگوں کو اس بارے میں آگہی دینے جیسے اقدامات شامل کیے جا سکتے ہیں۔