شہر کی نگرانی کیلئے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنا رہے ہیں،رانا بابر

شہر کی نگرانی کیلئے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنا رہے ہیں،رانا بابر


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ،قیام امن کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دیں ،پرامن معاشرہ کے قیام کے لئے ہر فریق کو اپناکردار اداکرنا ہوگا ،پرامن معاشرہ عوام کی ترقی کا ضامن ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت پولیس افسران کی تربیت کے لئے انہیں ترکی بھیجے گی، صوبائی دارالحکومت میں 5ارب روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جا رہا ہے منصوبے کی تکمیل سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں جدید ترین آلات نصب کئے جائیں گے۔

اورشہر کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی پرامن معاشرے کے قیام کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں پولیس قیام امن اورجرائم پر قابو پانے کے لئے تندہی اورجانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے لاہور کے ساتھ پنجاب کے 3بڑے شہروں ملتان ،فیصل آباد اورراولپنڈی میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جائیگی

مزید : میٹروپولیٹن 1